محمد یوسف نے بھی شرجیل خان کے حق میں گواہی دیدی
کسی بے گناہ کونہیں پھنسانا چاہیئےاگرپی سی بی کےپاس ثبوت ہیں تووہ سامنےلائے اور انہیں بھی سزا دے،محمد یوسف
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے حق میں گواہی دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل نے ہر بال میرٹ پر کھیلی۔
ٹریبیونل کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ شرجیل خان نے بالز میرٹ پر کھیلیں، جان بوجھ کر ڈاٹ بالز نہیں کھیلے۔ کوئی بھی بلے باز جان بوجھ کر ڈاٹ بالز کھیل سکتا اور نہ ہی ایسی شاٹ کھیل سکتا ہے جس سے کیچ آﺅٹ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صرف ان دو بالز کا تعلق ہے تو وہ بے گناہ ہے، کسی بے گناہ کو نہیں پھنسانا چاہیئے۔ پی سی بی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے اور انہیں بھی سزا دے، اگر ٹھوس ثبوت نہیں ہیں تو پھر کیس ختم کرے اور دنیا میں پاکستان کرکٹ کا تماشہ نہ بنائے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ڈین جونز نے شرجیل خان کے حق میں گواہی دیدی
شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ 3 گواہ آج پیش کر دیئے، محمد یوسف ہماری طرف سے پیش ہوئے اور گواہی دی، پی سی بی کی جانب سے ان پر جرح کی گئی تاہم وہ ناکام رہے اور کوئی چیز ثابت نہیں کرسکے۔ ٹریبیونل کی مزید کارروائی 2 جون کو ہو گی۔