سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی فلم  باکس آفس پر کمال نہ دکھا سکی

فلم ریلیز کے بعد سے اب تک ٹنڈولکرکا 40 کروڑ روپے کا معاوضہ بھی پورا نہیں کر سکی


ویب ڈیسک May 29, 2017
فلم ریلیز کے بعد سے اب تک ٹنڈولکرکا 40 کروڑ روپے کا معاوضہ بھی پورا نہیں کر سکی۔ فوٹو: فائل

بھارت میں کرکٹ کے دیوتا مانے جانے والے سابق بیسٹمین سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی فلم ''سچن: اے بلین ڈریمز'' باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس نہ کر سکی۔

بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے اپنی زندگی پر بننے والی ڈاکومینٹری فلم ''سچن اے بلین ڈریمز'' میں خود مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم میں ٹنڈولکر کی زندگی میں بچپن سے لے کر کیرئیر کے اختتام تک پیش آنے والے تمام اتار چڑھاؤ دکھائے گئے ہیں تاکہ لوگ اپنے ہیرو کی زندگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان سکیں۔ فلمی پنڈتوں نے بھی فلم کے باکس آفس پر ہٹ ہونے اور زبردست کمائی کرنے کی پیش گوئی کی تھی جو سچ ثابت نہ ہو سکی۔



بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سچن: اے بلین ڈریمز کو بیک وقت ہندی، انگلش، تامل، تیلگو اور مراٹھی زبانوں میں ڈب کر کے پیش کیا گیا لیکن اس کے باوجود فلم باکس آفس پر خاطر خواہ کمائی کرنے میں ناکام رہی اور فلم 3 روز میں صرف 24 کروڑ کا ہی بزنس کرسکی ہے۔ فلم اب تک 28 کروڑ 5 لاکھ روپے کا بزنس کر کے ٹنڈولکر کا فلم میں 40 کروڑ روپے کا معاوضہ بھی پورا نہیں کرسکی ہے جس کے بعد اب فلم پر ناکامی کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔



واضح رہے کہ فلم ''سچن: اے بلین ڈریمز'' 26 مئی کو بھارت بھر میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں