پاک بھارت سیریز کیلیے بورڈز میٹنگ نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی
پاکستان نے معاہدہ کے مطابق باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی بورڈ سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے
پاک بھارت سیریز کے حوالے سے دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈ حکام میں ہونے والی ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی۔
پاک بھارت سیریز کے حوالے سے پی سی بی اور بی سی سی آئی حکام میں ہونے والی ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی جب کہ میٹنگ کے بعد کسی نے میڈیا سے کوئی گفتگو نہیں کی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے اپنے اپنے مؤقف کو دہرایا گیا جب کہ میٹنگ کے نتیجے سے حکام اپنے اپنے بورڈز کو آگاہ کریں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :موجودہ حالات میں پاکستان کے ساتھ سیریز ممکن نہیں
واضح رہے کہ پاکستان نے معاہدہ کے مطابق باہمی سیریز نہ کھیلنے پر بھارتی بورڈ سے ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے، سیریز نہ کھیلنے اور ہرجانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں پی سی بی معاملہ آئی سی سی میں لے کرجائے گا۔ دوسری جانب بھارتی وزیر کھیل موجودہ حالات میں باہمی سیریز کے انعقاد سے ہی انکاری ہیں، انہوں نے اس حوالے بھارتی کرکٹ بورڈ کے کسی بھی اقدام کو حکومتی اجازت سے مشروط کردیا ہے۔
بھارت اس معاملے پر بھی "بغل میں چھری اور منہ میں رام رام" والی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ ایک طرف تو حکام کو پاکستان بورڈ کے ساتھ میٹنگ کیلئے بھیجا جارہا ہے تو دوسری جانب سرے سے باہمی سیریز کھیلنے سے ہی انکار کیا جا رہا ہے۔ بھارت کی اس چال کا مقصد پی سی بی کو ہرجانہ ادا کرنے سے بچنا ہوسکتا ہے۔