پشاور کے علاقے متنی میں گاڑی پرفائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے ارکان جاں بحق ہوئے، پولیس


ویب ڈیسک May 29, 2017
فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے ارکان جاں بحق ہوئے، پولیس - فوٹو: فائل

متنی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں امن کمیٹی کے 4 ارکان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ملزمان آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پولیس کے مطابق امن کمیٹی کے ارکان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 ارکان جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ارشاد، امتیاز، وحید اور محمد علی کے نام سے ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں