عالمی عدالت کے پاس کلبھوشن کو بری کرنے کا اختیار نہیں پاکستانی وکیل خاور قریشی

عالمی عدالت انصاف کلبھوشن کی رہائی کے احکامات جاری نہیں کرے گی، پاکستانی وکیل


ویب ڈیسک May 29, 2017
عالمی عدالت انصاف کلبھوشن کی رہائی کے احکامات جاری نہیں کرے گی، پاکستانی وکیل : فوٹو : فائل

QUETTA: عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کے وکیل خاور قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کلبھوشن کی رہائی کے احکامات جاری نہیں کرے گی اور نہ ہی اسے بری کرنے کا اختیار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی وکیل خاور قریشی اٹارنی جنرل آفس آئے جہاں انہوں نے کلبھوشن یادو کیس پرطویل مشاورت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران خاور قریشی کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کہیں نہیں جا رہا اور نہ ہی وہ رہا ہورہا ہے جب کہ وزارت خارجہ اس حوالے سے تفصیلی بیان جاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کلبھوشن کی رہائی کے احکامات جاری نہیں کرے گی اور نہ ہی اسے بری کرنے کا اختیار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔