کامیابی کا راز تنقید برداشت کرنے پر ہے کاجول

اپنے اوپر ہونے والی مثبت تنقید کو خوشدلی سے برداشت کرتی ہوں اور اس سے سبق حاصل کرتی ہوں، اداکارہ


INP May 30, 2017
فلم بینوں کو اس بات کا مکمل اختیار ہوتا ہے کہ وہ ہمارے کام کا ہرزاویے سے جائزہ لیں، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ میری کامیابی کا راز اپنے اوپر ہونے والی تنقید خندہ پیشانی سے برداشت کرنا ہے۔

ایک بھارتی جریدے کو انٹرویو میں کاجول نے کہا کہ بیس سال سے بالی وڈمیں کامیابی سے سفر جاری رکھے ہوئے ہوں۔ انھوں نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ فنکار اگریہ سوچ کر کام کرے کہ اس کے کام پر تنقید نہ ہو تو یہ اس کی ناکامی ہوگی۔ فلم بینوں کو اس بات کا مکمل اختیار ہوتا ہے کہ وہ ہمارے کام کا ہرزاویے سے جائزہ لیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میری کامیابی کا ایک بہت بڑا راز یہ بھی ہے کہ میں اپنے اوپر ہونے والی مثبت تنقید کو خوشدلی سے برداشت کرتی ہوں اور اس سے سبق حاصل کرتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں