امریکی پیداوار بڑھنے سے خام تیل کی قیمتیں گرگئیں

یورپی آئل کے نرخ 15 سینٹ گھٹ کر 51.98 ڈالر فی بیرل رہ گئے۔


Business Desk May 30, 2017
25 مئی کو قیمتیں 5 فیصد گرگئیں اور قیمتیں اب 50 ڈالر کے آس پاس ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکا میں تیل کی پیداوار میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اوپیک اور نان اوپیک ممالک بشمول روس کی جانب سے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی تمام کوششیں رائیگاں ثابت ہوئیں۔

گزشتہ روز کو یورپی آئل کے نرخ 15 سینٹ گھٹ کر 51.98 ڈالر فی بیرل رہ گئے جبکہ امریکی تیل ڈبلیوٹی آئی کے سودے17 سینٹ کمی سے 49.63ڈالرفی بیرل میں طے پائے۔

یاد رہے کہ اوپیک نے 25 جولائی کے اجلاس میں مارکیٹ میں تیل کی بھرمار کو کم کرنے کیلیے نومبر 2016 میں کیے گئے، معاہدے کو مارچ 2018 تک توسیع دے دی جس کے تحت یکم جنوری 2017 سے پیداوار 18لاکھ بیرل یومیہ کم کی جانی ہے تاہم یہ اتفاق رائے پہلے ہی ہوچکا تھا اور مارکیٹس کو اس سے زیادہ کی توقع تھی مگر سعودی عرب نے پیداوار میں زیادہ کمی کے امکان کو رد کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں