تحریک انصاف کا ن لیگ کے دھرنے میں شرکت کا اعلان

نگران وزیراعظم غیرجانبدار نہ ہوا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ عمران خان


ویب ڈیسک January 27, 2013
نگران وزیراعظم غیرجانبدار نہ ہوا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ عمران خان فوٹو: اے پی پی/فائل

عمران خان کا کہنا ہےکہ چیف جسٹس جب حکمرانوں کی کرپشن پکڑتےہیں توانہیں جمہوریت یاد آجاتی ہے، مسلم لیگ (ن) کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کرتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں اصلاحات کے لئے جوبھی دھرنا دے گا اس میں شرکت کریں گے، انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور ٹیکس چور سیاستدانوں کو انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، نگران وزیراعظم غیرجانبدار نہ ہوا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

اس سے قبل قاضی حسین احمد کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ہمیں نہر کے پل پر چھوڑ کر خود الیکشن لڑنے چلی گئی، انہوں نے کہا کہ جمہوریت خوشحالی کی ضامن ہے، ملک کو ٹھیک کرنے کے لئے خاندانی سیاست ختم کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو اپنی ذات سے ہٹ کر قوم کا سوچنے والے سیاستدانوں کی ضرورت ہے، ذات کی سیاست کرنے والے ملک سے وفاداری نہیں کرسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |