کوئٹہ قومی شاہراہ پر ڈرائیورز دوسرے روز بھی سراپا احتجاج

کمشنر یا گورنربلوچستان کی جانب سے تحفظ کی یقینی دہانی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ مظاہرین


ویب ڈیسک January 27, 2013
کمشنر یا گورنربلوچستان کی جانب سے تحفظ کی یقینی دہانی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ مظاہرین. فوٹو ایکسپریس

چمن قومی شاہراہ پر بدامنی اور بھتہ خوری کے خلاف ڈرائیورز دوسرے روز بھی سراپا احتجاج ہیں۔

قومی شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے 2 روز سے نیٹو سپلائی اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ مکمل طور پر بند ہے، احتجاجی ٹرک ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ قلعہ عبداللہ کے مقام پر آئے روز مال بردار ٹرک چھیننے جا رہے ہیں اور مسلح افراد ڈرائیوروں سے زبردستی بھتہ وصول کرتے ہیں، پیسے نہ دینے پر زدوکوب بھی کیا جاتا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی شاہراہ پر ڈرائیورز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ وہ کمشنر یا گورنربلوچستان کی جانب سے تحفظ کی یقینی دہانی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں