میاں عتیق سینیٹ اجلاس کے دوران اہلیہ کا فون آنے پر تقریر بھول گئے

چیئرمین سینیٹ سمیت پورا ایوان قہقوں سے گونج اٹھا۔

چیئرمین سینیٹ سمیت پورا ایوان قہقوں سے گونج اٹھا۔فوٹو : فائل

متحدہ پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق اہلیہ کافون سن کرتقریرکرناہی بھول گئے۔


گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت سینیٹ کااجلاس جاری تھا جس میں سینیٹرمیاں عتیق پی ایس ڈی پی پرتقریر کررہے تھے کہ اس دوران ان کی اہلیہ کا فون آگیاجسے سننے کے لیے وہ باہرچلے گئے اورجب واپس آئے توچیئرمین سینیٹ سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ میری اہلیہ کا فون آیا تھا جسے سننے کے بعد دماغی طور پر صدمے سے دوچارہوں اس لیے تقریر بھول گیا ہوں لہٰذا مجھے کل تک کی اجازت دی جائے تاہم اس پر چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے ہنستے ہوئے انھیں کل تقریرکرنے کی اجازت دیدی۔

دوسری جانب سینٹر مشاہداللہ خان نے ہستے ہوئے متحدہ کے رہنما سے سوال کیا کہ کس طرح کا دماغی صدمہ پہنچا اور کیوں پہنچا یہ سن کرمیاں عتیق شرمندہ ہوکرسیٹ پربیٹھ گئے اور چیئرمین سینیٹ سمیت پورا ایوان قہقوں سے گونج اٹھا۔
Load Next Story