جماعت اسلامی نے مسلم لیگ ن کے دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

جماعت اسلامی مسلم لیگ (ن) کے مؤقف کی حمایت کرتی ہے۔ لیاقت بلوچ


ویب ڈیسک January 27, 2013
لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی اور بلوچستان کے حالات پر پہلے بھی احتجاج کرتی آئی ہے اور اب بھی اس دھرنے کا حصہ ضرور بنے گی۔ فوٹو: فائل

قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کو کراچی اور بلوچستان کے حالات پر اسمبلی کے باہر دھرنے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جو کہ جماعت اسلامی نے قبول کر لی ہے۔


لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی اور بلوچستان کے حالات پر پہلے بھی احتجاج کرتی آئی ہے اور اب بھی اس دھرنے کا حصہ ضرور بنے گی، دونوں رہنماؤں کے درمیان عبوری حکومت کی تشکیل کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔


چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت میں وزیراعظم اور گورنر غیرسیاسی ہونے چاہئیں اور جوبھی وزیراعظم ہو وہ اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کے بعد فائنل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل نہیں ہو رہا۔ الیکشن کمیشن کوجان بوجھ کر بے بس کیا جارہا ہے۔ قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے عوامی تحریک سندھ کے صدر ایاز لطیف پلیجو اور فنکشنل لیگ کے امتیاز شیخ کو بھی فون کرکے انہیں دھرنے میں شمولیت کی دعوت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں