غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نیپرا کو کےالیکٹرک کےخلاف کارروائی کا حکم

کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ سے متعلق نیپرا کے 22 جنوری 2016 کے حکم پر عمل درآمد کرے، سندھ ہائی کورٹ


ویب ڈیسک May 30, 2017
کے الیکٹرک نیپرا کے 22 جنوری 2016 کے حکم پرعمل کرے، عدالت: فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے غیر اعلانیہ اور غیر مساوی لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کے خلاف متفرق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنادیا گیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نیپرا نے 22 جنوری 2016 کوعلاقوں کی سطح پر(ایریا وائز) لوڈ شیڈنگ کو غیرقانونی قراردیا تھا، کے الیکٹرک نیپرا کے اس حکم پر فوری عمل کرے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ پرکے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام سندھ ہائی کورٹ طلب

عدالت عالیہ نے نیپرا کو کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نیپرا کے الیکٹرک کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرسکتی ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: کراچی میں ایک بار پھر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

واضح رہے کہ شہر قائد میں شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے علاوہ غیر اعلانیہ کا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ طویل ہوتا جارہا ہے جب کہ رواں ہفتے کراچی میں دوبڑے بجلی کے بریک ڈاؤن ہوئے جس کے عوام کو شدید مشکلا کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں