ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدید لہربرقرار
شہرقائد میں موسم ابرآلود ہے لیکن سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث گرمی کی لہربرقرار ہے
MOSCOW:
ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدید لہرآج بھی برقرارہے تاہم محکمہ موسمیات نے بدھ کو مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ملک میں گزشتہ 4 روزسے جاری گرمی کی شدید لہربرقرارہے جب کہ طویل اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے رمضان المبارک میں لوگوں کوسانس لینا دوبھرکردیا ہے۔ تربت میں گزشتہ 3 روزسے ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے اور آج 12 بجے درجہ حرارت 49 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 2 بجے تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 51، دادو 48، گوادر، جیوانی 47، لاڑکانہ موئنجو دڑو 46، لسبیلہ ، لاڑکانہ 45، کان پور، رحیم یار خان، شہید بے نظیر آباد 44، بہاولپور، بھکر 43، بہاولنگر، نور پول تھل، بہاولنگر، 42، بنوں، چھور، چلاس، ڈی جی خان، ڈی آئی خان ، کوٹ اڈو، ملتان 41، حیدرآباد، جھنگ، لیہ، مٹھی ، پنجگور، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اس بارش کے مثبت اثرات پورے ملک پر پڑیں گے۔
شہرقائد میں موسم ابرآلود ہے لیکن سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث گرمی کی لہربرقرار ہے، ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹرغلام رسول کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد تک رہنے کا امکان ہے لیکن بدھ سے کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی اور اس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں دوسے 3 سینٹی گریڈ تک کمی ہوگی۔
دوسری جانب ڈاکٹرغلام رسول نے ملک بھرمیں جون میں گرمی کی شدت ہونے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں محکمہ موسمیات اورکے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ ہے جس کے تحت محکمہ موسمیات 3 روز قبل ہیٹ ویوالرٹ جاری کرے گا، محکمہ موسمیات کی جانب سے کےالیکٹرک، سٹی گورنمنٹ،چیف سیکرٹری اور گورنرسندھ آفس کو آگاہ کیا جاتا ہے۔