بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا کا نیا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی معطل

ابھیشیک بھٹاچاریہ کا اکاؤنٹ غیر اخلاقی ٹوئٹس کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوسرا اکاؤنٹ بنایا تھا

جب تک میرا تصدیق شدہ اکاؤنٹ دوبارہ فعال نہیں ہوتا تب تک مجھے اس اکاؤنٹ پر فالو کیا جائے، گلوکار: فوٹو: فائل

HYDERABAD:
بالی ووڈ گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریا کی جانب سے ٹوئٹر پر غیر اخلاقی ٹوئٹس کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ان کا اکاؤنٹ بند کردیا تھا جب کہ گلوکار نے ایک بار پھر جب اپنا نیا اکاؤنٹ بنایا تو وہ بھی معطل کردیا گیا۔

ابھیجیت بھٹاچاریا کوسوشل میڈیا پرآخری باراپنی گندی زبان کا استعمال کرنا اتنا مہنگا پڑا تھا کہ ٹوئٹر کی جانب سے ان کے اکاؤنٹ ہی بند کردیا گیا تھا اوراب ایک بار پھر جب گلوکار نے نیا اکاؤنٹ بنایا تو ٹوئٹر نے پھر سے ان کا اکاؤنٹ کچھ گھنٹوں کے لیے معطل کردیا۔

گلوکار نے اپنے نئے اکاؤنٹ میں ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سب سے ساتھ مل کروہ بھارت کے مخالفین کوسبق سکھائیں گے، میری آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی تھی، میری آواز ان لوگوں کے خلاف اٹھتی رہے گی جو بھارت اور بھارتی فوج کے خلاف کچھ بھی کہیں گے اوراس کام میں ہم سب متحد ہیں۔


اس خبرکو بھی پڑھیں: بھارتی گلوکار ابھیجیت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کردیا گیا

ابھیجیت نے کہا کہ میں نے اپنا نیا اکاؤنٹ بنایا ہے جب کہ میرے نام سے بنے دیگر اکاؤنٹ جعلی ہیں، جب تک میرا تصدیق شدہ اکاؤنٹ دوبارہ فعال نہیں ہوتا تب تک مجھے اس اکاؤنٹ پر فالو کیا جائے اوراب ہم سب مل کر ان سب لوگوں کی آوازوں کے دبا دیں گے جو بھارت کے بولتے ہیں۔

اس سے قبل اکاؤنٹ بند ہونے پر ابھیجیت کا کہنا تھا کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پورا بھارت ان کے ساتھ ہے جب کہ گلوکارسونو نگم نے بھی ابھیجیت بھٹاچاریہ کی حمایت میں ٹوئٹرپرجانبداری کا الزام لگاتے ہوئے اپنا اکاؤنٹ بند کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گلوکار نے نئی دلی کی جواہرلال نہرو یونی ورسٹی کی طلبہ رہنما شہلا راشد پر جسم فروشی کا الزام لگاتے ہوئے نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے جس پر ان کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا تھا۔
Load Next Story