گلبرگ میں پیپسی کی فیکڑی میں ہولناک آتشزدگی

فیکٹڑی میں چھٹی کی وجہ سے ملازمین کی تعداد کم تھی لہذاٰ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ کیمیکلزاورخام مال رکھنے والے حصے میں لگی جس نے کچھ ہی دیر میں پورے دفترکولپیٹ میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

لاہورکے علاقے گلبرگ میں پیپسی کی فیکڑی میں آچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تھوڑی ہی دیر میں شدت اختیار کر لی۔



آگ کیمیکلزاورخام مال رکھنے والے حصے میں لگی جس نے کچھ ہی دیر میں پورے دفترکولپیٹ میں لے لیا۔ فیکٹڑی میں چھٹی کی وجہ سے ملازمین کی تعداد کم تھی لہذاٰ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ بجھانے کے لئے ریسکیواورفائربریگیڈ کی 50 کے قریب گاڑیاں موقع پرپہنچیں ، آگ بجھانے کے دوران کیمیکلزکے ڈرموں میں دھماکے بھی ہوتے رہے۔ ریسکیوکے عملے نے ایک گھنٹے کے بعد آگ توبجھادی مگرضلعی انتظامیہ کی مشينری کاعملہ رات گئے تک اپنا کام کرتا رہا۔

Recommended Stories

Load Next Story