سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی پر ہمارے اعتراض سے اتفاق کیا ہے دانیال عزیز
وزیراعظم کا خاندان پہلے بھی عدالتوں سے سرخرو ہوا تھا اور اب بھی ہوں گے، آصف کرمانی
ISLAMABAD:
مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام اعتراضات پر سپریم کورٹ کے ججز نے اتفاق کیا ہے جب کہ حسین نواز کے اعتراضات مسترد کئے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیروزیراعظم آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ ہم نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنے تحفظات پیش کردیئے ہیں اور درخواست کرتے ہیں کہ انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی عدالتوں کی دباؤ میں نہیں لائے وزیراعظم کا خاندان پہلے بھی عدالتوں سے سرخرو ہوا اوراب بھی ہوگا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں حسین نواز کے اعتراضات مسترد
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہا جارہا ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے والے فریق کا کیس کمزور ہوجائے گا اور دوسری جانب جب ہم ہر سماعت یا جے آئی ٹی کے بلانے پیش ہوتے ہیں تو کہا جاتا ہے آپ باربار کیوں آتے ہیں یہ سب ناجائز ہورہا ہے اور قواعد و ضوابط کے برعکس کارروائی ہورہی ہے جس پر ہم نے اعتراض کیا تھا اور اس پر ججز نے بھی ہمارے مؤقف کی تائید کی اور حسین نواز کی جانب سے جے آئی ٹی پر اعتراضات مسترد کردیئے جانے کی خبر بے بنیاد ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: حسین نوازدستاویزات کے ساتھ جے آئی ٹی کے سامنے دوبارہ پیش
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان اس ملک کے ایک نمبر کے اشتہاری اور فراڈیئے ہیں انہوں نے جتنا نقصان پاکستان کو پہنچایا اس کی مثال نہیں ملتی اشتہاری ہونے کے باوجود ایسے کھلے پھرتے ہیں جیسے خالہ کے گھر کا صحن ہو(خالہ جی کا ویڑا ہو)۔
دانیال عزیز نے کہا کہ چڑیا کا دل رکھنے والے عمران خان پہلے سینہ تان کر انصاف کا کہتے تھے لیکن وہ اب بھاگ رہے ہیں اور اپنا سارا بوچھ اپنی سابقہ بیوی پر ڈال رہے ہیں، وہ اپنی قربانی کی بات اس لئے کررہے ہیں کیوں کہ انہیں سمجھ آگئی ہے کہ ان کا کھیل ختم ہوچکا۔
اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کو شرم آنی چاہئے وہ دہشت گردی کے مقدمے میں اشتہاری ہیں اور عدالتوں کے سامنے پیش نہیں ہوتے، آج کی سماعت میں بھی عمران خان کو طلب کئے جانے کی صدا بلند ہوئی لیکن ان کی غیر موجودگی کے بعد جج نے ریمارکس دئے کہ وہ اشتہاری ہیں اس لئے قانون کے مطابق رینجرز کو احکامات جاری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خود عمران خان کو رینجرز کے ذریعے گرفتار کرکے پیش کرنے کی درخواست دائر کروں گا۔