دورہ جنوبی افریقہ باؤلرز تنویر احمد اور راحت علی کو ٹیسٹ سیریز میں بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ سے 2 ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔


AFP January 27, 2013
دونوں کھلاڑی یکم فروری کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ہی جنوبی افریقہ پہنچ جائیں گے۔ فوٹو: بی سی سی آئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ سے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے پاکستان ٹیم میں 2 نئے باؤلز تنویر احمد اور راحت علی کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان ٹیم جو اس وقت ایسٹ لندن میں جنوبی افریقہ سے پریکٹس میچ کھیل رہی ہے نے 2 مزید باؤلز بھیجنے کے لئے درخواست کی تھی۔ دونوں کھلاڑی یکم فروری کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ہی جنوبی افریقہ پہنچ جائیں گے۔

تنویر احمد نے آخری مرتبہ 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز کی سیریز میں حصہ لیا اور وہ مجموعی طور پر 4 ٹیسٹ میچز میں 16 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ سے 2 ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں