انگلینڈ نے آخری ایک روزہ میچ جیت لیا سیریز 32 سے بھارت کے نام

بھارتی ٹیم 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 48ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔


ویب ڈیسک January 27, 2013
انگلینڈ کی جانب سے ایان بیل اور مورگن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فوٹو: بی سی سی آئی

بھارت کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ نے میزبان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا تاہم بھارت نے سیریز 3:2 سے اپنے نام کرلی۔


بھارتی شہر دھرم شالا کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ بھارتی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.4 اوورز میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، بھارت کی جانب سے سریش رائبنا نے 83 ، رویندر جدیجا نے 39 جبکہ گوتم گمبھیر نے 24 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ٹم بریسنن نے 45 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسٹیون فن اور جیمز ٹریڈویل نے 2، 2 جبکہ کرس ووکس اور سمیت پاٹیل نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔


جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 48ویں اوور میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ این بیل نے 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ایان مورگن نے 40 رنز بنائے اس کے علاوہ جو روٹ 31، ایلیسٹر کک 22 اور کیون پیٹرسن 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شامی احمد، اشانت شرما اور روندرا جدیجا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔


شاندار سینچری اسکور کرنے پر این بیل کو مین آف دی میچ جبکہ سریش رائنا کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا جبکہ 5 میچوں کی سیریز 3:2 سے بھارت کے نام رہی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں