ٹائیگر ووڈز نے نشے میں گاڑی چلانے پر مداحوں سے معافی مانگ لی
میں اپنے اقدام کی شدت کو سمجھتا ہوں اور اپنے فعل کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں، سابق عالمی نمبر ایک گالفر
گالف کے سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی ٹائیگر ووڈز نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر معافی مانگ لی۔
تاہم ٹائیگر ووڈز نے شراب کے نشے میں گاڑی چلانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوائیوں کے زیر اثر تھے۔ ٹائیگر کو پیر کی صبح ریاست فلوریڈا میں اپنے گھر کے قریب ڈرائیونگ کے دوران گرفتار کرلیا گیا تھا اور ان پر نشہ آور اشیا کے استعمال کے بعد ڈرائیونگ کرنے کا الزام لگایا گیا۔ پولیس نے ان کی اپنی شخصی ضمانت پر انہیں ساڑھے 7 گھنٹے بعد پالم بیچ کاؤنٹی جیل سے رہا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نشے میں ڈرائیونگ کرنے پر امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ گرفتار
ٹائیگر ووڈز نے اسے ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا کا غیر متوقع ری ایکشن قرار دیا۔ ووڈز کمر درد کے دائمی مرض میں مبتلا تھے اور ایک ہفتہ قبل ان کی سرجری ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا 'میں اپنے اقدام کی شدت کو سمجھتا ہوں اور اپنے فعل کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں۔ میں نے شراب نوشی نہیں کی ، جو ہوا وہ دوا کا غیر معمولی ری ایکشن تھا۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ دواؤں کا مجھ پر اتنا زیادہ اثر ہو گا'۔ بیان میں ٹائیگر نے اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور مداحوں سے معافی بھی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ سے بھی بہت توقعات رکھتے ہیں۔
ٹائیگر ووڈز 14 بار گالف کے عالمی چیمپئین رہ چکے ہیں۔ انہیں 2009 میں بھی ڈرائیونگ کے دوران غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر سزا ملی تھی۔