انتخابات سےقبل جنوبی پنجاب صوبہ قائم کردیناچاہیئے فاروق ستار

کچھ عناصرنئے صوبے کے قیام کے راستے میں تاخیری حربے استعمال کررہےہیں، فاروق ستار


ویب ڈیسک January 27, 2013
فاروق ستار نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں نئے صوبے کے قیام کے حوالے سے مطالبات موجود ہیں اور قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اس حوالے سے قرارداد پاس ہو چکی ہے۔فوٹو:اے ایف پی/فائل

ایم کیوایم کےرہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا ہے کہ انتخابات سےقبل چوبیسویں آئینی ترمیمی بل مکمل اتفاق رائے سے منظورکرتےہوئے جنوبی پنجاب صوبہ قائم کردیناچاہیئے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ عناصرنئے صوبے کے قیام کے راستے میں تاخیری حربے استعمال کررہےہیں۔ سیاسی جماعتوں کوجنوبی پنجاب صوبے کے قیام میں رکاوٹ نہیں بنناچاہیئے۔ اگرکسی سیاسی جماعت کے لئے کریڈٹ کا مسئلہ ہے تو پہلےاسے پنجاب اسمبلی سے پاس کروا لیاجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہورمیں زون ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل سمیت تنظیمی سطح پرانتخابی مہم کی تیاری کی جارہی ہے۔

ایم کیوایم کےرہنما نے کہا کہ پورے ملک میں اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ ملک میں مزید انتظامی یونٹس بننے چاہئیں اور خاص طور پر ان صوبوں میں جہاں اس حوالے سے جدوجہد یا تحریک چلائی جا رہی ہو۔ فاروق ستار نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں نئے صوبے کے قیام کے حوالے سے مطالبات موجود ہیں اور قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اس حوالے سے قرارداد پاس ہو چکی ہے۔


فاروق ستار نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں نئے صوبے کے قیام کے لئے سب سے پہلے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قرارداد متحدہ قومی موومنٹ نے پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ عوامی مطالبہ شدت اختیار کرنے لگا تو صدر مملکت کی ہدایت پر ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل ایک قومی کمیشن قائم کیا گیا جس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی تھی، اس کمیشن نے کئی ماہ کام کیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ایک آئینی بل کی ترمیم کا مسودہ تیار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں