کائنات سومرو پر بنی ڈاکیومنٹری فلم امریکی فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
یہ فلم صہافی حبیبا نوشین اور ویڈیو جرنلسٹ ہلکی اسکیلمین نے مل کر بنائی ہے۔
پاکستان کی ڈاکیومنٹری فلم "آؤٹ لاڈ ان پاکستان" امریکا میں منعقد کئے جانے والے 2013 سنڈینس فلم فیسٹیول کے لئے منتخب کر لی گئی ہے۔
یہ فلم کائنات سومرو کی کہانی پر مبنی ہے جسے اس کے گاؤں میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ کائنات سومرو نے اپنے ساتھ ہوئی زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی لیکن ظلم کے خلاف اس لڑائی میں اسے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ فلم پیولٹزر سینٹر کے بینر تلے صحافی حبیبہ نوشین اور وال اسٹریٹ جرنل کے لئے کام کرنے والی ویڈیو جرنلسٹ ہلکی اسکیلمین نے مل کر بنائی ہے، حبیبہ نوشین بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ صحافی ہیں اور اس سے قبل بھی معاشرے میں خواتین کو درپیش مسائل کو اپنے کام کے زریعے منظر عام پر لا چکی ہیں۔ فیسٹیول کے لئے کُل 15 شارٹ فلمیں شارٹ لسٹ کی گئی ہیں۔