نشہ نہیں کیا دوا کا ری ایکشن تھا ٹائیگر ووڈز
14 بڑے ٹائٹلز اپنے نام کرنے والے امریکی گالفر کھیل میں واپسی کیلیے کوشاں ہیں
امریکا کے نمبر ون گالفر ٹائیگر ووڈز نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران ان کی گرفتاری کی وجہ نشہ آور چیز کا استعمال نہیں بلکہ ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا کے زیر اثر تھا۔
گزشتہ روز انہیں نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں جوپیٹر کے دیہی علاقے سے پولیس نے حراست میں لیا تھا اور 7 گھنٹے کے بعد انہیں مستقبل میں قانونی کارروائی میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی پر رہا کیا گیا تھا۔
گالفر نے کہا کہ جو ہوا اس کی شدت سے آگاہ ہوں اور اپنے فعل کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں۔ تاہم لوگوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے شراب نوشی نہیں کی تھی، یہ ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوا کا غیر معمولی ری ایکشن تھا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ دواؤں کا اتنا زیادہ اثر ہو گا۔ انھوں نے اپنے اہلِخانہ، دوستوں اور مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں خود سے بھی بہت توقعات رکھتا ہوں۔
14 بڑے ٹائٹلز اپنے نام کرنے والے امریکی گالفر کھیل میں واپسی کیلیے کوشاں ہیں، انہوں نے فروری میں ہونے والے دبئی ڈیزرٹ کلاسک ٹورنامنٹ میں اپنی کمر کی سرجری کی وجہ سے شرکت کرنے سے معذرت ظاہر کی تھی۔