خالد لطیف کی درخواست منظور 14 جون کو اپنا دفاع کریں گے

ٹریبیونل نے خالد لطیف کی درخواست منظورکرتے ہوئے کارروائی 14 جون تک ملتوی کردی

ٹریبیونل نے خالد لطیف کی درخواست منظورکرتے ہوئے کارروائی 14 جون تک ملتوی کردی ۔ فوٹو: فائل

اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں خالد لطیف کی جانب سے 14 جون تک سماعت مؤخر کرنے اور اپنے دفاع میں دلائل دینے کی درخواست منظور کرلی گئی۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے ای میل کے ذریعے ٹریبیونل کو درخواست دے رکھی تھی کہ کارروائی 14 جون تک مؤخر کی جائے کیونکہ وہ اپنے مؤقف کے حق میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔ ٹریبیونل نے آج درخواست منظورکرتے ہوئے کارروائی 14 جون تک ملتوی کردی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :محمد یوسف نے بھی شرجیل خان کے حق میں گواہی دیدی

واضح رہے کہ خالد لطیف نے اپنے وکیل کے ہمراہ ٹریبیونل پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کارروائی کا بائیکاٹ کر رکھا تھا اور کئی روز سے یکطرفہ کارروائی جاری تھی، پیر کو پی سی بی کی جانب سے آخری گواہ آئی سی سی اینٹی کرپشن چیف رونی فلینگن نے فون پر اپنے سابقہ ریکارڈ شدہ بیان کی تصدیق کر دی تھی جس کے بعد کارروائی حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ اب ٹریبیونل کی جانب سے خالد لطیف کو اپنی صفائی کا ایک اور موقع فراہم کیا گیا ہے۔
Load Next Story