ربادا ایک ساتھ 4 درجے کی چھلانگ لگا کر ٹاپ پوزیشن پرپہنچ گئے

بیٹسمینوں میں ایک درجہ ترقی پاکر بابر اعظم ساتویں پوزیشن پرآگئے


Sports Desk May 30, 2017
بیٹسمینوں میں ایک درجہ ترقی پاکر بابر اعظم ساتویں پوزیشن پرآگئے . فوٹو : فائل

تیسرے ون ڈے میں تباہ کن بولنگ کرنے والے جنوبی افریقہ کے 22 سالہ فاسٹ بولر کاگیسو ربادا ایک ساتھ 4 درجے کی چھلانگ لگا کر ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے۔

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا 1998 میں ثقلین مشتاق کے بعد ٹاپ پوزیشن سنبھالنے والے کم عمر ترین بولر ہیں۔ انہوں نے اپنے ہی ہم وطن عمران طاہر سے یہ ٹاپ پوزیشن چھینی، جوش ہیزل ووڈ ایک درجہ بہتری سے پانچویں درجے پرآگئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان کوورلڈ کپ کی رسائی یقینی بنانے کا چیلنج درپیش

بیٹسمینوں میں ایک درجہ ترقی پاکر بابر اعظم ساتویں پوزیشن پرآگئے، محمد حفیظ بد ستور 20 ویں نمبر پر ہیں، ٹاپ بیٹسمین کا اعزاز ابراہم ڈی ویلیئرز کے پاس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |