وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں بجلی بحران کا ذمہ دار وفاق کوٹھہرادیا

جب رمضان میں لوگوں کو تکلیف ہوگی توہم بھی انہیں گرڈ اسٹیشنوں پر حملے کرنے سے روک نہیں سکتے،مرادعلی شاہ


ویب ڈیسک May 30, 2017
جب رمضان میں لوگوں کو تکلیف ہوگی تو ہم بھی انہیں گرڈ اسٹیشنوں پر حملے کرنے سے روک نہیں سکتے،مراد علی شاہ . فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کراچی میں بجلی بحران کا ذمہ دار کے الیکٹرک اور وفاق کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق ملک بھر میں شہریوں پرظلم کررہا ہے۔

کورنگی گورنمنٹ اسپتال کے چلڈرن ایمرجنسی وارڈ کے افتتاح کیلئے آئے وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بجلی بحران پر وفاق کونشانے پرلیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک میں حکومت سندھ کا ایک بھی ڈائریکٹر نہیں بلکہ سارے کے سارے وفاقی حکومت کے ہیں بتایا جائے کہ کنٹرول کون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک چیز کو تباہ کرکے پھر مجھ سے سوال کیا جاتا ہے کہ ان کو نکال دیں اور آپ ٹیک اوور کرلیں ان حالات میں بجلی بنانے والے اداروں کوٹیک اوورنہیں کرسکتے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کے الیکٹرک کو اپنا سسٹم بہتر کرنا چاہئے کیوں کہ خیبر پختونخوا میں تو گرڈ اسٹیشنوں پر حملے ہورہے ہیں جب کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایسا ہو لیکن جب رمضان میں لوگوں کو تکلیف ہوگی تو ہم بھی انہیں روک نہیں سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں