وزیراعظم کی ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
سحر وافطار کے اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم نوازشریف
لاہور:
وزیراعظم نواز شریف نے پانی وبجلی کی وزارت کو ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف نے توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک بھر میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے اجلاس کو بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
اس دوران وزیراعظم نے رمضان المبارک کے دوران ملک کے کسی بھی حصے میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سحر وافطار کے اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم نے بجلی کی طلب اور موجودہ اور آئندہ 12 سے 36 ماہ کے دوران بجلی کی پیداوار شروع کرنے والے پلانٹس سے بجلی کی متوقع فراہمی کے حوالے سے درست اعدادوشمار اکٹھے کرنے اور غیر جانبدار آڈیٹروں سے گردشی قرضے کی رقوم کی دوبارہ تصدیق کرانے کی بھی ہدایت کی۔