حصص مارکیٹ منافع کیلیے بڑے پیمانے پر فروخت انڈیکس 52000 سے نیچے

غیر ملکیوں نے 2 کروڑ ڈالر نکال لیے، انڈیکس مزید 686 پوائنٹس کی کمی سے 51453 ہوگیا

294 کمپنیوں کی قیمتیں گر گئیں،106ارب کانقصان،کاروباری حجم میں بہتری، 25کروڑ45 لاکھ حصص کالین دین فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI:
منافع کیلیے فروخت اور غیرملکیوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر سرمائے کا انخلا کرنے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے۔


جس سے انڈیکس کی52000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی گرگئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید1 کھرب5 ارب81 کروڑ روپے ڈوب گئے، بینکوں، انفرادی سرمایہ کاروں میوچل فنڈزاور انشورنس سیکٹر کی سرمایہ کاری سے انڈیکس 52475 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا لیکن غیرملکیوں کے یکدم 20 ملین ڈالر نکانے سے تیزی کو بدترین مندی میں تبدیل کردیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 685.74 پوائنٹس کی کمی سے51453.16 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس406.70 پوائنٹس کی کمی سے 27234.59، کے ایم آئی30 انڈیکس 1012.78 پوائنٹس کی کمی سے89003.07 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس234.80 پوائنٹس کی کمی سے 25137.45 ہوگیا، کاروباری حجم15.51 فیصد زائد رہا اور 23 کروڑ45 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار382 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں79 کے بھاؤ میں اضافہ، 294 کے داموں میں کمی اور9 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Load Next Story