سابق فرانسیسی وزیر اعظم پر پاکستان کو آبدوزیں دینے کی ڈیل میں کمیشن کھانے کا الزام

فرانس کی ایک عدالت نے 88 سالہ رہنما پر اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے


AFP May 31, 2017
فوٹو : فائل

KARACHI: سابق فرانسیسی وزیر اعظم ایڈورڈ بیلادر (Edouard Balladur)پر پاکستان کو آبدوزوں کی فراہمی کے ایک بڑے معاہدے میں کمیشن اور کک بیکس کھانے کی فردجرم عائدکردی گئی ہے۔

فرانس کی ایک عدالت نے 88 سالہ رہنما پر اختیارات کے غلط استعمال اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائدکیے ہیں۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جس وقت وہ وزیر اعظم تھے،بیلادر نے ہرممکن کوشش کی کہ وہ صدر بن جائیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد سابق فرانسیسی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں