کوڑے کرکٹ سے 304 میگاواٹ بجلی کے پلانٹس لگائے جائینگے
57میگاواٹ کے منصوبوں پر کام جاری‘صنعتی فضلہ سے 247میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے
ملک کے مختلف شہروں میں کوڑے کرکٹ سے 304میگا واٹ پیدا کرنے کیلیے پلانٹس لگائے جائیں گے جبکہ 57میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔
وفاقی حکومت زرعی فضلہ، کوڑے کرکٹ اور بائیو گیس سے توانائی پیدا کرنے کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ زرعی فضلہ سے بجلی پیدا کرنے کیلیے سندھ میں 21میگا واٹ، شاہ کوٹ 12میگا واٹ، اوکاڑہ 12میگا واٹ اور پاک پتن میں بھی 12میگا واٹ کے منصوبے پر کام جاری ہے۔
صنعتی فضلہ کی مدد سے 247میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، بڑے شہروں میں روزانہ اکٹھے ہونے والے کوڑے کرکٹ کو تلف کرنے پر بھاری اخراجات آتے ہیں کوڑے کرکٹ سے بجلی پیدا کر کے اس سے بھر پور استفادہ کیاجا سکتا ہے جس سے توانائی کی قومی ضروریات کو پورا کر نے میں مدد ملے گی۔