جولائی تا دسمبر 140ارب کے زرعی قرضے جاری کیے گئے

رواں سال کیلیے315ارب کا ہدف مقرر،شعبے کی کارکردگی،پیداوار میں اضافہ ہوگا، اسٹیٹ بینک

رواں مالی سال کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 315 ارب روپے کے زرعی قرضہ جات کا ہدف مقررکیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر کے دوران 125.21 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کیے تھے۔


جبکہ رواں مالی سال میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی نسبت سے15.11 ارب روپے کے زائد زرعی قرضے جاری کیے جاچکے ہیں۔

رواں مالی سال کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 315 ارب روپے کے زرعی قرضہ جات کا ہدف مقررکیا ہے۔ جس سے زرعی شعبہ کی کارکردگی اور پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
Load Next Story