حسن نوازنے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلیے وقت مانگ لیا

حسن نواز گزشتہ روز لندن سے اسلام آباد پہنچے ہیں


ویب ڈیسک May 31, 2017
گزشتہ روز پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز 4 گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی تھی: فوٹو: فائل

وزیر اعظم کے چھوٹے بیٹے حسن نواز نے پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی سے پیش ہونے کے وقت مانگ لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روزپاناما کیس کی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز4 گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی تھی۔ حسین نوازکوآج بھی اپنے چھوٹے بھائی حسن نوازکے ہمراہ پیش ہونا تھا، اس سلسلے میں وہ گزشتہ روزلندن سے اسلام آباد پہنچے ہیں لیکن اب انہوں نے پیش ہونے کے لیے جے آئی ٹی سے وقت مانگ لیا ہے جب کہ حسین نوازکل صبح 10 بجے جے آئی ٹی میں تیسری بارپیش ہوں گے اور جے آئی ٹی میں اضافی دستاویزات پیش کریں گے۔

دوسری جانب پاناما جے آئی ٹی کے دفترکے باہرسکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ گزشتہ روز حسین نوازکی آمد پر مسلم لیگ (ن) کے درجنوں کارکن جوڈیشل اکیڈمی میں داخل ہوگئے تھے اورناقص سکیورٹی کی وجہ سے کل اسسٹنٹ کمشنر کو بلانا پڑا تھا، جس کے بعد آج فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی جانے والا مرکزی راستہ بند کردیا گیا ہے تاہم فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی جانے کیلئے بیت المال کے دفتر والا راستہ کھلا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حسین نوازکے علاوہ نیشنل بینک کے صدر سعید احمد بھی پیش ہوئے تھے اور ان سے 13 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں