کابل دھماکے میں پاکستانی سفارتخانے کا عملہ بھی زخمی ہوا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، دفتر خارجہ

کابل دھماکے میں پاکستانی سفارتکاروں کی رہائش گاہوں کو بھی نقصان پہنچا، ترجمان دفتر خارجہ۔ فوٹو: اے ایف پی

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کابل دھماکے میں پاکستانی سفارتخانے کا عملہ بھی زخمی ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں افغانستان میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ پاکستان ایسے حملوں سے ہونے والے دکھ اور تکلیف کو سمجھتا ہے، پاکستانی حکومت اور عوام افغان عوام اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: کابل کے سفارتی علاقے میں بم دھماکے سے 80 افراد ہلاک، 350 سے زائد زخمی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کابل دھماکے میں پاکستانی سفارتکاروں کی رہائش گاہوں کو بھی نقصان پہنچا اور دھماکے میں سفارتخانے کے کچھ ارکان معمولی زخمی بھی ہوئے۔
Load Next Story