وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں وفاقی وزراء اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک


ویب ڈیسک May 31, 2017
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم سے علیحدہ ملاقات بھی کی: فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزراء اور تینوں ملسح افواج کے سربراہان بھی شریک ہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ، تینوں افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات بھی شریک ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کے امور سمیت افغانستان کے ساتھ صورت حال اور سرحدی کشیدگی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں