انٹرپول نے پرویزمشرف کے وارنٹ جاری کرنے سے انکاردیا

بینظیرشہادت کیس میں ملزم کے وارنٹ کیلیے بھیجی گئیں دستاویزات ناکافی ہیں،انٹرپول

بینظیرشہادت کیس میں ملزم کے وارنٹ کیلیے بھیجی گئیں دستاویزات ناکافی ہیں،انٹرپول۔ فائل فوٹو

انٹرپول ہیڈکوارٹر نے بینظیربھٹوشہادت کیس کے ملزم سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ اس مقصد کے لیے پاکستانی حکام اور تفتیشی ایجنسی نے جو دستاویزات انٹرپول کے ہیڈکوارٹر فرانس بھجوائی تھیں وہ ناکافی ہیں۔


ان شہادتوں اور دستاویزات کے تحت سابق صدر کی گرفتاری کے لیے ریڈ گرفتاری وارنٹ جاری نہیں کیے جاسکتے،پاکستانی حکام نے نئی دستاویزات کے ساتھ دوسری مرتبہ انٹرپول ہیڈ کوارٹر کو خط بھجوادیا ہے جس میں مزید دستاویزات،عدالتی فیصلہ،عدالت سے جاری پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی نقول،اشتہاری قرار دینے.

بینظیر بھٹو شہادت کیس میں مبینہ طور پربراہ راست ملوث ہونے کے سابق ڈی جی آئی بی بریگیڈئیر اعجاز شاہ،سابق ترجمان وزارت داخلہ بریگیڈئیر جاوید اقبال چیمہ اور2امریکی صحافیوں مارک سیگل اور رون سسکِنڈ کے بیانات اور ان کے نام بینظیر بھٹوکی آخری میل میسجز بھی دیے گئے ہیں،دوسری طرف حکومت برطانیہ نے پرویزمشرف کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کرنے سے بھی واضح طور پر انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزماں کے تبادلے کے لیے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہے۔
Load Next Story