کامران فیصل ہلاکت کی شفاف انکوائری ہونی چاہیے یوسف تالپور

طاہرالقادری کے ساتھ طے معاہدے کی پاسداری کی جائے گی،تقریب سے خطاب


Nama Nigar January 28, 2013
1932ء کے بعد سے اب تک مٹھڑاو کینال کی بھل صفائی نہ ہونے اور نبی سر واہ میں سلٹ جمع ہو جانے کی وجہ سے علاقہ زرعی پانی کی شدید قلت کا شکار ہوگیا تھا۔ فوٹو: فائل

طاہرالقادری کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی مکمل پاسداری کی جائے گی، صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پی پی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے جو ملکی تاریخ کا بڑا کارنامہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار پی پی ایم این اے نواب محمد یوسف تالپور نے کنُری شہر کے قریب کنجے جی کے مقام پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے راجہ پرویز اشرف مدت پوری ہونے تک وزیراعظم رہیں گے نیب آفسر کامران فیصل کی ہلاکت والے معاملے کی شفاف انکوائری ہونی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ 1932ء کے بعد سے اب تک مٹھڑاو کینال کی بھل صفائی نہ ہونے اور نبی سر واہ میں سلٹ جمع ہو جانے کی وجہ سے علاقہ زرعی پانی کی شدید قلت کا شکار ہوگیا تھا، حکومت سندھ نے ساڑے 6 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا اور وزیر اعلیٰ سندھ نے فنڈ ریلیز کیے۔

2

انھوں نے کہا کہ مٹھڑاو کینال پر دیگر علاقوں کی زمین منتقل کر کے اس علاقے کے ساتھ نا انصافی کی گئی ہے، سابقہ ڈائریکٹر نارا کینال نے مٹھڑاو کینال پر ڈی اوز مقرر کر کے بڑا ظلم کیا جس کی انکوائری وزیراعلیٰ سندھ نے کروائی مگر تاحال انکوائری رپورٹ پر کارروائی نہیں ہو سکی۔

انھوں نے کہا کہ بھل صفائی مہم کی مکمل نگرانی کریں گے تاکہ بالکل ٹھیک کام ہو۔ تقریب سے ایم پی اے نواب تیمور تالپور، غلام اکبر درس اور سابق سٹی ناظم میاں محمد سلیم نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں ڈائریکٹر نارا کینال غلام مصطفیٰ آجن نے بھل صفائی منصوبے سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر ایگزیکٹو انجینیئر نیاز احمد میمن اور ایس ڈی او کنری فضل میمن بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں