زمین کے تنازعے پر 2 گروہوں کے مسلح افراد مورچہ بند

گائوں امام بخش تھہیم میں خونی تصادم کا خدشہ، علاقے میں شدید خوف و ہراس


Nama Nigar January 28, 2013
شہریوں نے حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گائوں میں زمین کے تنازعے پر لڑنے والے دونوں گروہوں کے خلاف کارروائی کرکے علاقے کا امن بحال رکھا جائے۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو آدم کے نواحی گائوں امام بخش تھہیم میں 2 ایکڑ زرعی زمین کے تنازعے کے باعث تھہیم قبیلے کے 2 گروہوں میں تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

دونوں اطراف سے بڑی تعداد میں مسلح افراد کو بٹھادیا گیا ہے اور علاقے میں مسلح افراد کی موجودگی کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا ہے، علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گائوں امام بخش تھہیم میں کسی بھی وقت دونوں گروہوںمیں تصادم ہوسکتا ہے۔

3

دوسری جانب مذکورہ تنازعے کا علم ہونے کے باوجود ٹنڈو آدم انتظامیہ نے خاموشی اختیار کررکھی ہے، شہریوں نے حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گائوں میں زمین کے تنازعے پر لڑنے والے دونوں گروہوں کے خلاف کارروائی کرکے علاقے کا امن بحال رکھا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں