چیمپئنز ٹرافی سے قبل وریندر سہواگ پاکستان فوبیا کا شکار
پہلے میں آپ کا فین تھا لیکن اب بس اتنا ہی کہوں گا کہ ”ویرو“ ”وائرس“ کا مخفف ہے، ایک مداح کا سوشل میڈیا پر تبصرہ
پاک بھارت میچ سے قبل ہی بھارتی سورما وریندر سہواگ کو پاکستان فوبیا ہو گیا اور بنگلا دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں نامناسب تبصرے پر پاکستانی مداحوں نے کرارا جواب دیا۔
گزشتہ روز بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا گیا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی۔ بھارت کی بیٹنگ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سابق اوپنر وریندر سہواگ پاکستان کے خلاف اپنی زبان کو نہ روک سکے اور کہا کہ "بھارت بیٹے کے ساتھ میچ سے قبل پوتے کے ساتھ پریکٹس کر رہا ہے۔"
وریندر سہواگ کے اس نامناسب تبصرے پر سوشل میڈیا پر دونوں ملکوں کے مداحوں میں نوک جھونک ہوتی رہی۔
ایک صارف نے کہا کہ پاکستان 14 اگست کو وجود میں آیا جب کہ بھارت 15 اگست کو، خود ہی فیصلہ کر لیجے کون باپ ہے اور کون بیٹا۔ اس منطق کے مطابق تو 15 اگست، 14 اگست سے پہلے آتا ہے۔
ایک اور مداح نے لکھا کہ آپ کی اس بیہودہ گفتگو سے پہلے میں آپ کا فین تھا لیکن اب بس اتنا ہی کہوں گا کہ "ویرو" "وائرس" کا مخفف ہے۔