الیکشن کے بعد ملک سے نحوست کا خاتمہ ہو گاارباب رحیم

تنقید کرنے والوں نے اضلاع ختم کیوں نہیں کر دیے،مٹھی میں ٹیلیفونک خطاب


Nama Nigar January 28, 2013
ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں بنائے گئے سندھ کے اضلاع پر موجودہ حکمران تنقید کرتے تھے مگر پوچھنا چاہتا ہوں کہ انھوں نے اپنے دور میں سندھ کے اضلاع ختم کیوں نہیں کر دیے۔ فوٹو: فائل

LIAQATPUR: مسلم لیگ ہم خیال کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عام انتخابات کو 6 ماہ کی تاخیر کے ساتھ کرانے کے خواہشمند تھے۔

لیکن طاہر القادری کے لانگ مارچ کے بعد حکمران جلد الیکشن کا اعلان کریں گے جس کے بعد امید ہے کہ ملک سے نحوست کا خاتمہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مٹھی میں منعقدہ عوامی اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے نمائندے ہمارے دور حکومت میں تھرپارکر میں بنائے گئے سڑکوں پر تو تنقید کرتے ہیں لیکن صدر مملکت نے اپنی شوگر ملوں تک جانے کے لیے موٹر وے بنوا رکھے ہیں وہ ان کو نظر نہیں آتا۔

4

انھوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں بنائے گئے سندھ کے اضلاع پر موجودہ حکمران تنقید کرتے تھے مگر پوچھنا چاہتا ہوں کہ انھوں نے اپنے دور میں سندھ کے اضلاع ختم کیوں نہیں کر دیے، ہم نے تھرپارکر کو ضلع بناکر یہاںکی عوام کے لیے آسانیاں پیدا کیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ فروری میں پاکستان آرہے ہیں ۔ اس موقع پر مسلم لیگ ہم خیال کے صوبائی صدر ارباب لطف اللہ نے کہا کہ تھر میں امپورٹیڈ امیدوار ارباب خاندان کو انتخابات میں شکست نہیں دے سکتے، یہ خاندان 1934 سے تھر کے عوام کی خدمت کر رہا ہیں۔ عوام ارباب رحیم کے استقبال کی تیاری کریں۔ جلسے سے حاجی الہ ڈنو بجیر، زاہد، علی مردان شاہ، راشنگھ سوڈھو، ارباب بچل، سبحان بجیر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |