چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کی تقریر کا ازخود نوٹس لے لیا

نہال ہاشمی آج ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہوں، چیف جسٹس پاکستان


ویب ڈیسک May 31, 2017
پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والا تین رکنی بینچ ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی کی اشتعال انگیز تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں آج سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثارنے سینیٹر نہال ہاشمی کی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں آج دوپہر ایک بجے ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سینیٹر نہال ہاشمی کے خلاف ارخود نوٹس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں پاناما کیس کی سماعت کرنے والا 3 رکنی بینچ کرے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعظم نے غیر ذمہ دارانہ بیان پر نہال ہاشمی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

واضح رہے کہ سینیٹر نہال ہاشمی نے 28 مئی کو یوم تکبیر کی مناسبت سے منعقد ایک تقریب کے دوران جوشیلے انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ وزیراعظم نواز شریف کا احستاب کر رہے ہیں وہ کل ریٹائر ہو جائیں گے اور پھر ہم ان پر اور ان کے اہلخانہ پر پاکستان کی زمین تنگ کر دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں