ٹنڈو آدم نشہ آور ادویہ کی فروخت کیخلاف احتجاج

ڈرگ انسپکٹرکی ملی بھگت سے اتائی لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں،مجاہد تھیہم


Nama Nigar January 28, 2013
ٹنڈو آدم میں بڑے عرصے سے میڈیکل اسٹوروں پر غیر معیاری ادویات اور نشہ آورادویہ کی غیر قانونی فروخت جاری ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور سندھ ترقی پسند پارٹی نے اپنے رہنمائوں مجاہد تھہیم، اشرف میرانی کی قیادت میں میڈیا کلب ٹنڈو آدم کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ ٹنڈو آدم میں بڑے عرصے سے میڈیکل اسٹوروں پر غیر معیاری ادویات اور نشہ آورادویہ کی غیر قانونی فروخت جاری ہے انھوں نے کہا کہ ڈرگ انسپکٹر سانگھڑ نے ایسے تمام میڈیکل اسٹوروں پر بھتہ طے کیا ہوا ہے جو ان کو ہر مہینے مل جاتا ہے انھوں کہا کہ اس کے علاوہ ٹنڈو آدم تحصیل میں 400 سے زائد اتائیوں نے غیر قانونی کلینک کھول رکھے ہیں،اور ایم بی بی ایس کے بورڈ لگا کر انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔

7

انھوں نے کہا کہ غیر معیاری اور نشہ آور ادویات کی فروخت کی وجہ سے ایک طرف مریض صحت یاب ہونے کی بجائے دیگر امراض میں مبتلا ہورہے ہیں تو دوسری جانب ٹنڈو آدم کے ہزاروں نوجوان نشہ کے عادی بنتے جارہے ہیں انھوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹنڈو آدم میں محکمہ صحت کے خلاف کارروائی کے ساتھ میڈیکل اسٹوروں اور اتائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں