پلاٹ کے تنا زعہ پر 2 گروہوں میں فائرنگ 9 افراد زخمی

4کی حالت تشویشناک بتائی گئی،صوبائی وزیر صادق سومرو نے زخمیوں کی عیادت کی


Nama Nigar January 28, 2013
پی پی کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات امتیاز قریشی نے واقع کو پی پی رہنمائوں اور اراکین اسمبلی پر حملہ قرار دیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: کینجھر تھانے کی حدود گائوں علی بحر میں سومرا اور تارا برادری کے درمیان پلاٹ کے تنازعہ پر تصادم ہوگیا جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں سومرا برادری کے9 افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

جنھیں سول اسپتال مکلی میں لے جایا گیا جہاں سے چاکر سومرو، علی حسن سومرو اور میر محمد سومرو کو تشویشناک حالت میں کراچی سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے وقت پی پی کے صوبائی وزیر صادق سومرو، اور ایم این اے واحد سومرو بھی مذکورہ گائوں میں موجود تھے۔ پی پی کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات امتیاز قریشی نے واقع کو پی پی رہنمائوں اور اراکین اسمبلی پر حملہ قرار دیا ہے۔

8

دوسری طرف جھگڑے کی کوریج کرکے واپس آنے والے سرکاری ٹی وی سے تعلق رکھنے والے صحافی کی موٹرسائیکل کو سامنے سے آنے والے ٹرک نے ٹرک مار دی جس کے نتیجے میں صحافی مرزا محمد حسن بیگ شدید زخمی ہو گئے جنھیں سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں پی پی کے صوبائی وزیر صادق سومرو، ایم این اے واحد سومرو نے مکلی اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں