حیدرآباد کے تینوں ٹائونز میں صفائی کی صورتحال ابتر

سیوریج کا نظام درہم برہم، سڑکیں گندے پانی میں ڈوب گئیں،کچرے کے ڈھیر لگ گئے


Numainda Express January 28, 2013
شہریوں کے احتجاج کے باوجود ضلع حیدرآباد کے3 ٹاؤنز میں ایک طرف صفائی وستھرائی کی صورتحال مخدوش تو دوسری طرف سڑکیں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ فوٹو : فائل

بلدیاتی اداروں اور واسا کی جانب سے شہریوں کو بلدیاتی سہولتوںکی فراہمی کے اعلانات صرف دعوے ہی ثابت ہوئے۔

شہریوں کے احتجاج کے باوجود ضلع حیدرآباد کے3 ٹاؤنز میں ایک طرف صفائی وستھرائی کی صورتحال مخدوش تو دوسری طرف سڑکیں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں اور تمام صورتحال کا علم ہونے کے باوجود متعلقہ اداروں کے افسران خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں۔

حیدرآباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر سمیت 3 ٹائونز کے ایڈمنسٹریٹرز اور واسا حکام کے دعوئوں کے برعکس تینوں شہری ٹاؤنز حیدرآباد شہر، لطیف آباد اور قاسم آباد میں تاحال صفائی ستھرائی کو بہتر نہیں بنایا جاسکااورنہ ہی سڑکوں پر جمع گندے پانی کی نکاسی کے لیے کوئی قدم اٹھایا گیا ہے۔

ٹاؤن انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث ٹاؤن سٹی میں شامل لیاقت کالونی، نورانی بستی، قاضی قیوم روڈ، جامعہ کلاتھ مارکیٹ، پریٹ آباد سونارہ گلی میں جمع نکاسی آب کے پانی کی تاحال نکاسی نہیں کی جاسکی ہے جس کے نتیجے میں جہاں علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے وہاں کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔

دوسری طرف ٹھنڈی سڑک کے علاوہ ٹاؤن لطیف آباد میں شامل جی او آر کالونی، بنگالی کالونی، لطیف آباد نمبر12 سمیت ٹاؤنز میں شامل کئی اور علاقوں کی مصروف شاہراہوں پر بھی نکاسی آب کا پانی جمع ہے، یہی صورتحال قاسم آباد ٹاؤن کی بھی ہے جہاں بعض علاقوں میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے کی وجہ سے سٹیزن کالونی، سچل آباد کالونی سمیت مختلف علاقوں میں سڑکیں گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں