سائٹ فیکٹری میں ملزمان کی لوٹ مار سیکیورٹی گارڈ قتل

ملزمان فیکٹری سے ایک درجن سے زائد جنریٹر اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے۔


Staff Reporter January 28, 2013
مقتول سیکیورٹی گارڈ کا تعلق پنجاب سے تھا،فوٹو: فائل

سائٹ میں مسلح ملزمان نے فیکٹری میں ڈکیتی کے دوران سیکیورٹی گارڈ کے سر پر کند آلے کے وار کر کے قتل کر دیا اور ایک درجن سے زائد جنریٹر اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے۔

مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں جبکہ اس کا آبائی تعلق پنجاب سے تھا، تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود ڈا لڈا کمپنی کے قریب واقع ایک فیکٹری میں نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران فیکٹری میں تعینات نجی سیکیورٹی کمپنی کے چوکیدار58 سالہ عبد القدیر خان ولد خان جان کے سر پر کند آلے کے وار کر کے ہلاک کر دیا ، ایس ایچ او سائٹ بی معید نے بتایا کہ ملزمان فیکٹری سے ایک درجن سے زائد جنریٹر اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر اسپتال پہنچائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔