افغان طالبان کا نیٹو سپلائی کی بحالی پر خوشی کااظہار

سیکیورٹی کمپنیوں سے حاصل ہونیوالی رقم عسکریت پسندی کیلیے اہم مالی ذریعہ تھی


Online August 01, 2012
سیکیورٹی کمپنیوں سے حاصل ہونیوالی رقم عسکریت پسندی کیلیے اہم مالی ذریعہ تھی ۔ فائل فوٹو

افغانستان میں طالبان کمانڈرز نے نیٹوسپلائی کی بحالی پرخوشی کااظہار کیا ہے، صوبہ غزنی کے طالبان کمانڈرنے امریکی خبررساں ادارے سے انٹرویو میں کہا کہ نیٹوسپلائی کی بندش سے ہمیں حقیقی مالی مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ہماری کمائی میں بری طرح سے کمی واقع ہوئی لہٰذا ہماری مزاحمت اتنی مضبوط نہیں تھی جتنی ہم نے منصوبہ بندی کررکھی تھی۔

صوبہ قندھار کے طالبان کمانڈر نے کہاکہ سیکیورٹی کمپنیوں سے حاصل ہونیوالی رقم عسکریت پسندی کیلیے اہم مالی ذریعہ تھی،ہم بوریوں میں پیسے لیتے تھے لہٰذا نیٹوسپلائی ہمارے لیے اہم ہے دونوں طالبان کمانڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی،امریکی فوج کا کہنا تھا کہ اندازا360ملین ڈالرامریکی ٹیکس طالبان کے ہاتھوں میں جارہا ہے دونوں طالبان کمانڈر کا کہنا تھا کہ نیٹوسپلائی کی بحالی کے بعد انھیں امید ہے کہ ان کا خسارہ پورا ہوجائیگا، ٹرک جن علاقوں سے گزرتے ہیں وہاں ہم ان سے زبردستی پیسہ لیتے ہیں اگر وہ پیسہ نہیں دیتے تو وہ کبھی منزل تک نہیں پہچنتے یا انہیں شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |