ویمنزورلڈ کپ قومی ٹیم کی آفیشل کٹ کی تقریب رونمائی

شکست کا مارجن کم ہوا ہے اور میگا ایونٹ میں ٹیم ایک نئے روپ میں نظر آئے گی،کپتان ثناء میر


Sports Reporter May 31, 2017
شکست کا مارجن کم ہوا ہے اور میگا ایونٹ میں ٹیم ایک نئے روپ میں نظر آئے گی،کپتان ثناء میر ۔ فوٹو : بشکریہ ٹویٹر

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ تقریب میں قومی ٹیم کی آفیشل کٹ پیش کی گئی۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کیلیے قومی ٹیم کی آفیشل کٹ کی تقریب رونمائی ہوئی اورنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ تقریب میں قومی ٹیم کی آفیشل کٹ پیش کی گئی۔ اس موقع پر ون ڈے کپتان ثناء میر، ٹی ٹوئنٹی کپتان بسمعہ معروف، ڈائریکٹر گیم ڈویلیمنٹ ایزد حسین سید، ڈائریکٹر ویمن کرکٹ شمسہ ہاشمی، ٹیم منیجر عائشہ اشعر اور چیف سلیکٹر محمد الیاس بھی موجود تھے۔



اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ثناء میر نے کہا کہ ٹیم نے تین چار ماہ بھرپور ٹریننگ کی ہے، ایبٹ آباد میں بھی ایک ماہ کیمپ لگایا گیا جہاں کنڈیشنز تقریباً انگلینڈ جیسی ہیں۔ پلیئرز نے بھرپور محنت کی ہے اور میگا ایونٹ میں اچھا پرفارم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ سے قبل چار پانچ پریکٹس میچ بھی ملیں گے، بھارت کے خلاف میچ کو عام مقابلے کی طرح لیں گے، روایتی حریف کو ٹی ٹوئنٹی میں ہرا چکے ہیں جب کہ ون ڈے میں ان کے خلاف فتح کی روایت توڑنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاور ہٹرز کی کمی کے باوجود پاکستان بھارت کو ہرا سکتا ہے



ثناء میر نے اعتراف کیا کہ ٹیم میچ فنشنگ میں کمزور ہے جس کی وجہ سے کئی یقینی فتوحات ہاتھ سے نکل گئیں۔ کوچز نے اس پر کام کیا ہے۔ شکست کا مارجن کم ہوا ہے اور میگا ایونٹ میں ٹیم ایک نئے روپ میں نظر آئے گی۔

واضح رہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کا آغاز 24 جون سے انگلینڈ میں ہو گا جس میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ثناء میر کی قیادت میں جمعرات کی رات اڑان بھرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں