پولیس نے جرائم پیشہ اور بھتہ خور سمیت 36 ملزمان کوگرفتار کرلیا

مچھر کالونی سے 3 ملزموں گرفتار کر کے ان کے قبضے سےاسلحہ، منشیات اور مسروقہ موبائل فونز برآمد کر لیے۔


Staff Reporter January 28, 2013
پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران7مشکوک افراد کو حراست میں لے کر4 مشتبہ موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 36 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات ، بھتے میں لی گئی رقم اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی ڈویژن حسیب اﷲ بیگ کی ہدایت پر ایس ایچ او ڈاکس آصف علی جکھرانی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مچھر کالونی میں چھاپہ مار کر منشیات فروش اور ڈکیت گروہ کے3 کارندوں قسمت اﷲ عرف گوگل ولد حیات اﷲ ، نور علی عرف بنگالی اور اکبر خان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے3 پستول ، 3 میگزین، 20 کارتوس ، ڈیڑھ کلو گرام چرس اور چھینے گئے5 موبائل فونز برآمد کر لیے۔

ایس پی لانڈھی ڈویژن عبد القیوم پتافی کی ہدایت پر ایس ایچ او سعود آباد سید حسن حیدر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بی ایریا ملیر نزد مفید عام گراؤنڈ کے قریب کارروائی میں بھتہ خور ملزم محمد راشد کو بھتے کی رقم مدعی جنید سے وصول کرتے ہوئے گرفتار کر کے پستول اور بھتے کی رقم30 ہزار روپے برآمد کر لی،دوسری کارروائی میں اسٹریٹ کرائم و ڈکیتی میں ملوث3 ملزمان محمد ارسلان عارف ، شہزاد اور رضوان حیدر کو گرفتار کر کے3 پستول ، 3میگزین ، 15 کارتوس ،7چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی۔

3

علاوہ ازیں اسنیپ چیکنگ میں7مشکوک افراد کو حراست میں لے کر4 مشتبہ موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں،جبکہ ایس پی بلدیہ ڈویژن شاہ جہاں خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی بلدیہ احمد بیگ کی نگرانی میں سعید آباد پولیس نے ڈکیت و اسٹریٹ کریمنل گروہ کے5 کارندوں عرفان عرف بابو ، شاہ جہاں ، زین العابدین ، جبران اور نوید کو گرفتار کر کے5 پستول ، 5 میگزین ، 55کارتوس ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے4ملزمان محمد سہیل ، امجد ، شہزاد اور عبد اﷲ کو گرفتار کر کے250 گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

موچکو پولیس نے ڈکیت و اسٹریٹ کریمنل گروہ کے4کارندوں نذیر ، محمد عمر ، فضل اور ضیا الدین کو گرفتار کر کے4 پستول ، 4 میگزین ،45کارتوس اور چھینا ہوا سامان برآمد کر لیا جبکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے8 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ڈھائی کلو گرام چرس اور ہیروئن کی پڑیاں برآمد کر لیں دریں اثنا بلدیہ ٹاؤن پولیس نے ہیروئن فروخت کرنے والے ملزم نور شبیر کو گرفتار کر کے ہیروئن کی متعدد پڑیاں برآمد کر لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |