لیاقت آباد فلائی اوور کے نیچے کھڑی 2 بسیں جل گئیں

گ کے نتیجے میں ایک بس مکمل جبکہ دوسری بس آدھی سے زائد جل کر تباہ ہوگئی۔


Staff Reporter January 28, 2013
پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی تھی ۔ فوٹو : ایکسپریس/فائل

لیاقت آباد نمبر10فلائی اوور کے نیچے کھڑی2 بسیں پر اسرار طور پر جل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق الاعظم اسکوائر کے سامنے لیاقت آباد فلائی اوور کے نیچے کھڑی بس نمبرJA-5887 اور بس نمبر DSA-2015 پر اسرار طور پر جل گئیں، فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق بسوں میں آگ لگنے کی اطلاع پر2 فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیا ، آگ کے نتیجے میں ایک بس مکمل جبکہ دوسری بس آدھی سے زائد جل کر تباہ ہوگئی ہے، آگ لگنے کی وجہ نہیں بتائی گئی موقع پر بسوں کا مالک یونس ملک بھی موجود تھا ،پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی تھی ، موقع پر موجود دکانداروں نے بتایا کہ پہلی بس میں لگنے والی آگ نے دوسری بس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

7

دوسری بس میں جیسے ہی آگ لگی تو وہاں موجود اس کا ڈرائیور جلتی بس لے کر قریب واقع پیٹرول پمپ پر لے گیا اور پریشر پمپ سے پانی ڈال کر آگ کو بجھا دیا،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھنے کے بعد پہنچی تھیں ، دکانداروں نے بتایا کہ الاعظم اسکوائر میں رینٹ اے کار کے مالکان نے لیاقت آباد برج کے نیچے کوچ ، کوسٹر اور بسوں کی پارکنگ بنائی ہوئی ہے اس غیر قانونی پارکنگ کے باعث حادثات بھی زیادہ ہوتے ہیں،حکومت کے اس غیر قانونی پارکنگ کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |