سرحد پار جانے والے 2 طلبا پاکستانی حکام کے حوالے

طالب علم افتخار اور وسالت غلطی سے گزشتہ ہفتے لائن آف کنٹرول عبور کر گئے تھے۔

طالب علم افتخار اور وسالت غلطی سے گزشتہ ہفتے لائن آف کنٹرول عبور کر گئے تھے۔ فوٹو؛ فائل

بھارتی فوج نے غلطی سے ایل او سی کراس کرنے والے 2 طالب علموں کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔


پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع آٹھ مقام کے زیر علاقہ سیماری کے رہائشی اسکول کے طالب علم افتخار اور وسالت غلطی سے گزشتہ ہفتے لائن آف کنٹرول عبور کر گئے تھے اور بھارتی فوج نے انھیں گرفتار کر کے تحصیل ہیڈکوارٹر ٹیٹوال منتقل کر دیا تھا، بھارتی فوج اور مقامی انتظامیہ کی تفتیش کے بعد گزشتہ شام 4 بجے بھارتی فوج نے چلہانہ کراسنگ پوائنٹ پر دونوں طالب علموں وسالت اور افتخار کو ضلع آٹھ مقام کی انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے میجر کاشف اور نائب تحصیلدار ارشد اعوان نے بچوں کو ضلع آٹھ مقام کے اسسٹنٹ کمشنر راجا عظیم اور پاکستانی فوج کے میجر نعیم کے حوالے کیا ہے، بھارتی فوج نے طالب علموں کو تحائف میں کاپیاں، گیند بیٹ، کیپس بھی دیے ہیں۔
Load Next Story