دوسرا ٹی 20 سری لنکا نے کینگروز پر کلین سوئپ کو مقصد بنالیا

آئی لینڈرز کینگروز کے خلاف کم سے کم ایک ٹرافی پر مکمل قبضے کے ساتھ وطن واپسی کے خواہاں ہیں۔


Sports Desk January 28, 2013
سری لنکا نے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں فتح حاصل کی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل پیر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

آئی لینڈرز اس بار کینگروز کو سیریز برابر کرنے کا موقع دینے کو تیار نہیں اور کم سے کم ایک ٹرافی پر مکمل قبضے کے ساتھ وطن واپسی کے خواہاں ہیں، سڈنی میں شاندار فتح کے بعد مہمان الیون میں کسی قسم کی تبدیلی کا امکان نہیں ہے تاہم تلکارتنے دلشان کو آرام دیا جاسکتا ہے جنھیں گذشتہ میچ میں گیند لگنے سے چہرے پر زخم ہوگیا تھا، ان کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ آخری لمحات میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب آسٹریلیا ون ڈے کے بعد ٹی 20 سیریز بھی برابر کرنے کا خواہاں ہے، پہلے میچ میں ڈیوڈ وارنر کی شاندار اننگزکے باوجود شکست نے کینگروز کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، ہفتے کے میچ کے بارہویں کھلاڑی جیمز فالکنیر کی الیون میں شمولیت متوقع ہے، ان کے لیے بین لاگلین کو جگہ خالی کرنا پڑسکتی ہے۔ میلبورن کی وکٹ بیٹنگ کے لیے موزوں اور یہاں پر بڑا اسکور بن سکتا ہے۔ اس میچ میں جان وارڈ بطور انٹرنیشنل امپائر ڈیبیو کریں گے، وہ ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ذمہ داری انجام دینے والے گیارہویں آسٹریلوی امپائر ہوںگے، یہ کسی بھی ملک کی جانب سے ریکارڈ نمبر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں