افریقہ فٹبال آئیوری کوسٹ کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم
الجیریا ایونٹ سے باہر جبکہ ٹوگو نے ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی کا امکان روشن کرلیا
ٹوگو نے سابق چیمپئن الجیریا کو افریقہ کپ آف نیشنز میں صفر کے مقابلے میں دو گول سے عبرتناک شکست دے کر ٹورنامنٹ سے اپنا بوریا بستر لپیٹنے پر مجبور کردیا جبکہ اس کے کوارٹرفائنلز میں پہنچنے کے امکانات روشن ہوگئے۔
ٹوٹنہم کے اسٹرائیکر ایمانوئیل ادیبیورکے پہلے ہافکے گول اور ڈوؤ وومے کے میچ ختم ہونے کے آخری لمحوں میں کیے جانے والے گول نے ایک یادگار جیت کا راستہ ہموار کردیا جس کا جشن آئیوری کوسٹ کیمپ میں والہانہ جوش وخروش سے منایا گیا۔ جیت نے آئیوری کوسٹ کے لاسٹ ایٹ میں پہنچنے کے مواقع پیدا کردیے ہیں جبکہ ان کا صرف ایک میچ باقی ہے۔
آئیورینز اس سے قبل تیونس کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہراکر چھ پوائنٹس حاصل کرچکے اور اب ٹوگو کی فتح سے انھیں گروپ ڈی میں اعلیٰ مقام کی ضمانت مل گئی ہے۔ تیونس کے خلاف بدھ کو شیڈول میچ بغیر کسی گول کے ختم ہونے پر بھی ٹوگو کوارٹر فائنلز میں پہنچ سکتا ہے ۔ الجیریا جسے اپنے پہلے گیم میں تیونس کے ہاتھوں واحد گول سے شکست ہوئی تھی اس نیشنز کپ میں باہر نکلنے والی پہلی ٹیم ثابت ہوئی ہے اور جو کوچ واحد حلیل ہودزک اور اس کی قابل لیکن ناتجربہ کار ٹیم کے لیے ایک بہت بڑی ناکامی ہے۔
کوچ دیدیئر سکس کہتے ہیں کہ ٹوگو کو جیتنے کی تمنا تھی، اب ہمیں سنبھل کر کھیلنا ہوگا ، ہم ڈیتھ گروپ میں ہیں اور ہمیں مزید کوششوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ حلیل ہودزک کہتے ہیں کہ آج کی شب تباہ کن تھی، مجھے بہت شرمندگی ہے، اس کا تجزیہ بہت مشکل ہے، ہم نے اچھی فٹبال نہیں کھیلی، لیکن کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا، میں نے ٹیم منتخب کی تھی، جو کچھ ہوا میں اس کی ذمہ داری لیتا ہوں، اب ہم جمع ہوکر الجیریا کی فٹبال کے مستقبل کے بارے میں سوچیں گے۔